20 جنوری، 2018، 11:33 AM

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 39 وہابی دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 39 وہابی دہشت گرد ہلاک

افغانستان سکیورٹی فورسز نے5 القاعدہ دہشت گردوں سمیت 39 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےجب کہ جھڑپوں میں 8 پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان سکیورٹی فورسز نے5 القاعدہ  دہشت گردوں سمیت 39 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےجب کہ جھڑپوں میں 8 پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  افغان وزارت دفاع نے افغانستان میں طالبان، القاعدہ اور داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 القاعدہ دہشت گردوں  سمیت 39 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے اندر مختلف علاقوں میں کارروائی کی جس میں34 جنگجوؤں کو ہلاک اور 33 کو زخمی کردیا گیا، صوبہ ننگرہار کے ضلع شیرزادو میں افغان فورسز اور غیر ملکی اتحادی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔سکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گردوں کے پاس سے مشین گن اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا، صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کی ایک چیک پوسٹ پر طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں8 پولیس اہلکار مارے گئے۔ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائ اور روس کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی اور انھیں مدد بہم پہنچا رہا ہے۔

News ID 1878166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha